سندھ اسمبلی: اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بیان کیخلاف قرارداد منظور، مہنگے ٹماٹر کا بھی ذکر

07 نومبر 2017

کراچی(صباح نیوز + نوائے وقت رپورٹ) ٹماٹر کی نایابی اور مہنگے داموں میں فروخت کا معاملہ سندھ اسمبلی پہنچ گیا۔ رکن ایم کیو ایم کامران اختر نے کہا ہے کہ اب شوہر اپنی بیویوں کو ٹماٹر بطور تحفہ دینے لگے ہیں۔ ملک بھر میں عوام کی دسترس سے دور ٹماٹر نے پارلیمنٹرینز کو بھی پریشان کردیا ہے۔ گزشتہ روز سندھ اسمبلی اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے کامران اختر نے ٹماٹر کی مہنگی داموں فروخت پر توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹماٹر عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔ وزیر زراعت سندھ اور پرائس کنٹرول سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ حکومت ٹماٹر درآمد کرے گی، کوشش ہے بہت جلد ٹماٹر کی قیمتیں کنٹرول ہوجائے۔مارکیٹ ریٹ کے مطابق اب بھی ٹماٹر کی فی کلو قیمت 160 سے 180 روپے تک ہے۔عوامی ٹماٹر کو حسرت بھری نگاہ سے دیکھ تو سکتے ہیں لیکن اسے خریدنے کے متحمل نہیں۔ علاوہ ازیں سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے قبل ازوقت اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد سینئر وزیر نثار کھوڑو نے پیش کی۔
سندھ اسمبلی

a