ایک تصویر………… ایک کہانی
زیر نظر تصویر پیرودہائی یا کسی اور اڈے کی نہیں بلکہ یہ فیض آباد گرین بیلٹ پر ناجائز اڈہ قائم ہے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سی ڈی اے کی طرف سے مختلف جگہوں پر قائم ناجائز قبضے ختم کروائے تھے اسی طرح فیض آباد گرین بیلٹ سے ناجائز کھوکھے اور ٹھیلے ریڑھیاں ختم کروا کے پودے لگوائے گئے تھے سابق وزیر داخلہ کے وزارت سے الگ ہونے کے بعد یہاں ایک ٹرانسپورٹ اڈہ قائم ہو گیا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر کئی ناجائز اڈے ختم کئے گئے تھے یہاں پر بھی سی ڈی اے کے عملے نے شیڈ تو ہٹا دیئے تھے مگر اڈہ اسی طرح قائم ہے اب یہ موجودہ وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال کے لئے چیلنج ہے کہ وہ گرین بیلٹ سے یہ اڈہ کب ختم کرائیں گے۔ تحریر و تصویر ایم جاوید