ٹریکٹر واٹر ٹرالی کی ٹکر سے پانچ سالہ بچی جاں بحق

07 نومبر 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ائرپورٹ کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوارفیملی کو تیز رفتار واٹر ٹینکی ٹکرا گئی جس سے موٹر سائیکل پر سوار پانچ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی پولیس کو محمد شفیع نے بتایا کہ مدعی اپنی بیوں اور چار بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر افضل ٹائون سے گذر رہا تھا اچانک ٹریکٹر واٹر ٹرالی جسے ڈرائیور خوشاب خان چلا تھا نے ٹکر ماردی جس سے ہم گر گئے اس حادثے میں مدعی کی پانچ سالہ بچی فاطمہ بی بی جاں بحق ہوگئی پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔