فواد عالم کی کوچ مکی آرتھر سے ملاقات، آج فٹنس ٹیسٹ ہوگا

07 نومبر 2017

لاہور (سپورٹس ڈیسک )آلراؤنڈر فواد عالم کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ملاقات ہوئی جب کہ کل انکا فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔نظر انداز شدہ ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم کی پیر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کوچ نے انہیں یقین دلایا کہ جب کبھی ضرورت ہوئی ملک کی نمائندگی کے لیے طلب کیا جائے گا، ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز فواد کا کوئی فٹنس ٹیسٹ نہیں لیا گیا، البتہ منگل کو ٹرینر گرانٹ لیوڈن ان کی فٹنس جانچیں گے۔واضح رہے کہ فواد عالم طویل عرصے سے قومی ٹیم سے باہر ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی کے باوجود سلیکٹرز انہیں لفٹ نہیں کرا رہے۔