رننگ اور شوٹنگ کی چوتھی نیشنل چیمپئن شپ پنجاب نے جیت لی

07 نومبر 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والی رننگ اور شوٹنگ کی چوتھی نیشنل چیمپئن شپ پنجاب نے 1870پوائنٹس حاصل کرکے جیت لی، خیبر پختونخوا نے 1790پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ آزاد جموںوکشمیر نے 1573پوائنٹس حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، اسلام آباد1315پوائنٹ کے ساتھ چوتھی، سندھ 1223 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں اور بلوچستان 1040پوائنٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے، چیمپیئن شپ کے مہمان خصوصی سابق آئی جی پنجاب پولیس چودھری یعقوب نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ چیمپیئن شپ میں آج دوسرے روز لیزر رن کے مقابلے منعقد ہوں گے جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان ہوں گے، مقابلوں میں 300 سے زائد کھلاڑی شرکت کرینگے۔