فرائض میں غفلت، اے ایس آئی ظفر اقبال، کانسٹیبل عرفان حسین اور عرفان ذوالفقاربرطرف

07 نومبر 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی نے پولیس لائن نمبر1 میں اردل روم لگایا اس موقع پر ناقص تفتیش اور فرائض میں غفلت برتنے والے پولیس افسران و ملازمین کو جاری ہونے والے شو کاز نوٹسوں کی سماعت کی گئی سی پی او نے سب انسپکٹر ربنواز کی تنزلی کرکے اے ایس آئی بنادیاسب انسپکٹر فقیر حسین کیٹوسٹیپ تنزلی تنخواہ کردی گئی اے ایس آئی اعجاز احمد کو دوسال سروس ضبطگی کی سزا ،اے ایس آئی عقیل حسین کو دو درجہ تنزلی تنخواہ ، اے ایس آئی ظفر اقبال کو ڈسمس فرام سروس ، کانسٹیبل طلعت شہزاد کو دوسال سروس ضبطگی کی سزا،کانسٹیبل مدثر اختر ، کانسٹیبل اظہر محمود، کانسٹیبل رضوان راشد کو دو درجہ تنزلی تنخواہ کی سزادی گئی علاوہ ازیں کانسٹیبل عرفان حسین اور عرفان ذوالفقار کو ڈسمس فرام سروس کی سزائیں دی گئیں۔