ڈاکو دکان سے نقدی لوٹ کر فرار، دکاندار پر تشدد بھی کیا

07 نومبر 2017

راولپنڈی ۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی اور خیانت مجرمانہ کے واقعات میں شہری لٹ گئے تھانہ وارث خان کے علاقے میں ڈاکو دکان سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ڈاکوئوں نے دکاندار پر تشدد بھی کیا تھانہ پیرودھائی کو وسیم مشتاق نے بتایا کہ مجھے رقم واپسی کیلئے محمد فیصل نے 11 لاکھ65 ہزار روپے کا چیک دیا جو بینک نے ڈس آنر کردیاتھانہ کوہسار کو قمر عباس نے بتایا کہ مجھے ادھار کی رقم واپس دینے کیلئے چار لاکھ51 ہزار روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا۔