محمد سلیمان ایس ایس پی سیکیورٹی مقرر، اے آئی جی ایسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج بھی دیا گیا

07 نومبر 2017

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس مین اعلیٰ افسران کے تبادلے کرکے انہیں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں محمد سلیمان کو ایس ایس پی سیکیورٹی جبکہ انہیں اے آئی جی ایسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے عصمت اللہ جونیجو کو اے آئی جی آپریشنز تعینات کردیا گیا ایس پی صدر زون محمد حسن کو ایس پی سیکرٹریٹ سیکیورٹی گارڈزلگادیا گیا جبکہ انہیں وفاقی وزیر داخلہ کا پی ایس او بھی مقرر کردیا گیا کیپٹن محمد عامر نیازی کو اے آئی جی آپریشنز سے تبدیل کرکے ایس پی صدر زون لگادیا گیا ۔