31ویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ میچز ختم ہوگئے
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے اختتام پر محمد شعیب، محمد عثمان اعجاز، جبران الحق، طلحہ بن آصف، شاکر اﷲ، احمد کامل، نسیم عامر اور آفتاب انور نے اپنے میچز جیت کر 31 ویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کے تین راؤنڈ ہوئے، ٹورنامنٹ کے مین ڈرا میں ٹاپ 8 سیڈ میں عقیل خان، محمد عابد، ہیرا عاشق، شہزاد خان، مزمل مرتضٰی، مدثر مرتضٰی، عثمان رفیق اور عبدال حیدر شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پیٹرن اور سینئر نائب صدر ایشیئن ٹینس فیڈریشن سینیٹر سید دلاور عباس اور اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر طارق مرتضٰی نے کیا۔ آج منگل کو چیمپئن شپ کے میچز 9بجے صبح شروع ہوں گے۔