پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمن کے مابین پہلا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

07 نومبر 2017

شارجہ (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل مہمان ٹیم نیوزی لینڈ تین ون ڈے میچز کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 9 نومبر، تیسرا 12 نومبر جبکہ چوتھا اور آخری میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔