مردان میں پولیس پارٹی، قلات: چیک پوسٹ پر فائرنگ 3 اہلکار شہید

07 نومبر 2017

مردان+ کوئٹہ (اے این این+صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) مردان میں شیر گڑھ کے علاقے شگو ناکہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس سے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر کار سوار ملزمان نے فائرنگ کردی۔ ملزمان کے حملے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ صباح نیوز کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں حوالدار مزھا اور سپاہی نواز شامل ہیں۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد ڈی پی او مردان سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ علاوہ ازیں قلات میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...