ایشیا کپ میں وکٹری سٹینڈ تک رسائی،پاکستان کی رینکنگ میں ترقی

07 نومبر 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیا کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی وکٹری سٹینڈ تک رسائی کی وجہ سے ایف آئی ایچ رینکنگ میں بھی ایک درجہ ترقی ہو گئی ہے۔ ایشیا کپ سے پہلے پاکستان ٹیم ایف آئی ایچ رینکنگ میں 14 ویں نمبر پر تھی جو اب ترقی کر کے 13 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رینکنگ میں ارجنٹینا پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور بیلجیئم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ ہالینڈ، جرمنی، بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سپین، آئرلینڈ چوتھے سے 10ویں نمبر پر ہیں۔ کینیڈا، ملائیشیا اور پاکستان، کوریا گیارہویں سے 14ویں نمبرپر موجود ہیں۔ تازہ رینکنگ میں بیلجیئم دو درجہ ترقی کے بعد چوتھے جبکہ جرمنی کی ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے۔