پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ویسٹ منسٹر انٹرنیشنل سکول کا سپورٹس ڈے
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) ویسٹ منسٹر انٹرنیشنل سکول کا سالانہ سپورٹس ڈے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ہوا جس میں طلباء و طالبات اتھلیٹکس ، جمناسٹک کے مقابلوں سمیت مارشل آرٹ کراٹے کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔ معروف لیگی رہنماء بیرسٹر چوہدری دانیال مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے طلباء و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلیں طلباء و طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں۔ ان کیلئے کھیلیں اتنی ہی اہم ہیں جتنا تعلیم، ویسٹ منسٹر سکول کی انتظامیہ اپنے طلباء و طالبات کیلئے کھیلوں کا خصوصی اہتمام کرتی ہے۔ کھلاڑی طالب علم معاشرے میں نمایاں اور قائدانہ کردار ادا کرتے ہیں۔