آل پاکستان لا ء انفورسنگ ایجنسیز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ شہدا ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنل کا فیصلہ

07 نومبر 2017

اسلام آباد(خبر نگار)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر ا نتظام جاری آل پاکستان لا ء انفورسنگ ایجنسیز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ شہدا ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنل میچز میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (وائٹ) ، پنجاب پولیس ، ایف ڈبلیواور خیبر پختونخواپولیس کے کرکٹ ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ایف نائن پارک گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے کواٹر فائنل میچ میںنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (وائٹ) نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (گرین) کو 6 وکٹوں، پنجاب پولیس نے بلوچستان پولیس کو 8وکٹوں، ایف ڈبلیو اونے آزاد جموں کشمیر پولیس ٹیم کو 9وکٹوں اور چوتھے کواٹر فائنل میچ میں خیبر پختونخوا پولیس نے اسلام آباد پولیس کو 35رنز ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔