پاکپتن: دربار بابا فریدالدین مسعود گنج شکر پر سکھ یاتریوں کی حاضری

07 نومبر 2017

پاکپتن(نامہ نگار) حضرت بابافریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے دربار پر سکھ یاتریوں کے 40 رکنی نے حاضری دی، ان کی آمد کے موقع پر منیجر اوقاف گوہرمصطفی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ہیڈکوارٹر خالد محمود خان ، ایس ایچ او سٹی ریاض بھٹی بھی موجود تھے، سکھ یاتریوں کی آمد کی موقع پر پولیس کی طرف سے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے، سکھ یاتریوں نے دربار کے مختلف مقامات کی زیارت کی۔ اس موقع پر منیجر اوقاف گوہر مصطفی نے انہیں دربار بابا فریدؒ کے تبرکات بھی پیش کیے۔
سکھ/ حاضری