نمل کے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے ا نٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

07 نومبر 2017

اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے ا نٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میچ میں منیجمنٹ سائنسسز ڈیپارٹمنٹ کو 71رنز سے ہرا دیا، واضح رہے کہ کرکٹ ٹورنامنٹ نمل کے انٹر ڈیپارٹمنٹس سپورٹس گالا کا حصہ تھا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیا الدین نجم تھے فائنل میں ایڈمن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6اوورز میں 2وکٹ کے نقصان پر 116رنز اسکور کیے جبکہ منیجمنٹ سائنسز کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 45رنز بنا سکی اور اسکے 8کھلاڑی آوٹ ہوئے۔والی بال اور باسکٹ بال کے مقابلوں میں منیجمنٹ سائنسز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔