63 ویں سینئر ریسلنگ چمپیئن شپ 2017 ء واپڈا نے جیت لی

07 نومبر 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 63 ویں سینئر ریسلنگ چمپیئن شپ 2017 ء واپڈا نے جیت لی۔ واپڈا ریسلرز نے 7 گولڈ ، 2 سلور اور ایک برونز میڈلز حاصل کئے۔ چیمپیئن شپ میں آرمی دوسرے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن تیسرے نمبر پر رہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں منعقد ہونے والے چمپیئن شپ مقابلوں میں واپڈا کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 97 پوائنٹس کے ساتھ 7 گولڈ ، 2 سلور اور ایک برونز میڈلز اپنے نام کر لئے ۔ چمپیئن شپ میں پاکستان آرمی نے 79 پوائنٹس پر دو گولڈ،3 سلور اور 4 برونز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم 75 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔ دو روزہ چمپیئن شپ میں 10 کیٹگریز میں ملک بھر سے 10 ٹیموں نے حصہ لیا ،جن میں بلوچستان ، خیبرپختونخو ا ، پنجاب ، سندھ ، اسلام آباد، آرمی ، ہائر ایجوکیشن کمیشن ، پولیس ، ریلویز اور واپڈا شامل ہیں۔ واپڈا سپورٹس بورڈ نے چمپیئن شپ میں واپڈا ریسلرز کی شاندار کارکردگی پر اُنہیں مبارک باد پیش کی ہے۔