بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی سری لنکن ٹیم کا اعلان

07 نومبر 2017

کولمبو (اے پی پی)سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کوسال مینڈس، کوشل سلوا اور نوان پردیپ کو ڈراپ جبکہ دھننجایا ڈی سلوا، داسن شانکا اور اینجلو میتھیوز کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ ٹیسٹ سکواڈ کے مطابق دنیش چندیمل کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دیمتھ کرونارتنے، دھننجایا ڈی سلوا، سدیرا سمرا وکرما، داسن شانکا، لاہیرو تھریمانے، اینجلو میتھیوز، رنگنا ہیراتھ، سرنگا لکمل، دلروان پریرا، لاہیرو گاماگے، لکشن سینڈکان، وشوا فرنینڈو، نروشن ڈکویلا اور روشن سلوا شامل ہیں۔ سری لنکن ٹیم دورے کا آغاز انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف دو روزہ ٹور میچ سے کرے گی۔ یہ میچ 11 نومبر سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 16 سے 20 نومبر تک کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔