اسوا اکیڈمی نے پہلا انڈر16 فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر ) اسوا اکیڈمی نے ایف سی آگ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے کر پہلا اسوا اکیڈمی انڈر16- فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا، ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اسوا اکیڈمی کے لطیف خان، ٹاپ سکورر ایف سی آگ کے دانش انصاف اور بہترین گول کیپر اسوااکیڈمی کے کاشان خان قرار پائے، فائنل میچ کے مہمان خصوصی فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہدخان شنواری تھے، جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان، جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، اسوافٹ بال اکیڈمی کے صدر رانا تنویراحمد، کوچز محمد صدیق اور عثمان یامین، چیف آرگنائزر محمد اسد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،پاکستان سپورٹس کمپلیکس کمپلیکس میں کھیلے گئے اسوااکیڈمی انڈر16- فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ایف سی آگ اور اسوا اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں اسوا اکیڈمی نے ایک سخت کے مقابلے کے بعد ایف سی آگ کو 1-0 گول سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا،وقفے تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں دوسرے ہاف کے چوتھے منٹ میں اسوا اکیڈمی کی جانب سے نصیرخان نے فیصلہ کن گول کرکے گو اپنی ٹیم کوفتح سے ہمکنار کر دیا ۔