سوات کی حرا اکبر عالمی چلڈرن پیس پرائز کیلئے نامزد
سوات (نوائے وقت رپورٹ) عالمی تنظیم کڈز رائٹس نے 2017ءمیں امن ایوارڈ کیلئے نامزد بچوں کا اعلان کردیا۔ انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز 2017ءکیلئے سوات کی حرا اکبر بھی نامزد کی گئی ہیں۔ جیتنے والے بچوں کو چار دسمبر 2018ءکو ایوارڈ دیا جائے گا۔ حرا اکبر کا کہنا ہے کہ کم عمری کی شادی اور سکول میں سزا کے خلاف مہم چلا رہی ہوں۔ ان کے والد نے کہا ہے کہ ایوارڈ کیلئے حرا کے نامزد ہونے پر بہت خوش ہوں۔ حرا کا ایوارڈ کیلئے نامزد ہونا پورے پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔
حرا اکبر /نامزد
a