پنجاب پولیس قبضہ مافیا بن چکی‘ لاقانونیت کا راج ہے: شیریں مزاری

07 نومبر 2017

قاسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے پنجاب حکومت کے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس مکمل طور پر قبضہ مافیا بن چکی اور قبضہ مافیا کے سرپرست وزیراعلیٰ شہباز شریف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی وجہ سے پورا صوبہ انتشار کا شکار ہے، راجن پور کے تھانوں کو ضلع رحیم یار خان کو دینا مکمل طور پر غیرقانونی ہے، چوہدری منیر کے کہنے پر رانا ثناءاللہ اور شہبازشریف نے تھانہ بنگلہ اچھا کو ضلع رحیم یار خان پولیس کے حوالے کیا۔ شہباز شریف نے پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنا دیا اور پنجاب میں لاقانونیت کا راج ہے۔
شیریں مزاری