ٹریفک حادثہ: خیبر پی کے پولیس نے گدھے کو تحویل میں لے لیا

07 نومبر 2017

پشاور(صباح نیوز)شبقدر میں پولیس نے گدھے کو گرفتار کرلیا اور رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق شبقدر میں چنگ چی اور گدھا گاڑی کے درمیان حادثہ پیش آیا تھا۔حادثے کے نتیجے میں چنگ چی سوار خاتون جاں بحق ہوئی تھی۔واقعہ کے فوراً بعد گدھا گاڑی مالک فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے گدھے کو تحویل میں لے لیا۔ دوسری جانب حادثے میں گدھا بھی زخمی ہوا اور اس کی آنکھ بھی ضائع ہوگئی۔پولیس کے مطابق گدھے کواس وقت تک نہیں چھوڑا جائے گا جب تک عدالت فیصلہ نہ کرے۔ پولیس نے گدھا گاڑی مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
گدھا گرفتار