عدالت کا باقر نجفی رپورٹ طلب کرنا انصاف کی طرف بہترین قدم ہے: طاہر القادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فاضل بنچ کا باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ اپنے مطالعے کے لیے طلب کرنا انصاف کی طرف پیش رفت ہے۔ امید ہے شہدائے ماڈل ٹاﺅن کے وکلاءکو بھی رپورٹ کا ملاحظہ کروایا جائے گا، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ پبلک ہونے سے نظام انصاف خطرے میں پڑنے کی بجائے مستحکم ہو گا، رپورٹ کے پبلک ہونے سے قاتلوں کے چہروں پر پڑے نقاب ہٹ جائیں گے۔ شہدائے ماڈل ٹاﺅن کو انصاف ملنے سے عوام کا عدالتوں پر اعتماد بڑھے گا۔ پاناما کے ملزم والیم ٹین پڑھ سکتے ہیں تو شہدائے ماڈل ٹاﺅن کے مظلوم اپنے پیاروں سے متعلق کی گئی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ کیوں نہیں پڑھ سکتے۔باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک ہونے سے قاتلوں کے چہروں پر پڑے نقاب ہٹ جائینگے۔ سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد پیراڈائیز لیکس میں شامل پاکستانیوں کی بلاتاخیر نیب ، ایف آئی اے، ایف بی آر اور تمام ادارے کارروائی کریں ۔
طاہر القادری
a