موجودہ دور میں صوفیائے کرام کا پیغام عام کرنے کی ضرورت ہے بلاول بھٹو زرداری نے بھٹ شاہ میں لطیف ایوارڈ کی تقریب سے خطاب

07 نومبر 2017

بھٹ شاہ (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھٹ شاہ میں لطیف ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا دہشت گردی کی آگ میں جل رہی ہے۔ موجودہ دور میں صوفیائے کرام کا پیغام عام کرنے کی ضرورت ہے۔ آج کے دور میں مزارات تک محفوظ نہیں ہیں۔ شاہ لطیف کی پرامن سرزمین سے دہشت گردوں کو امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ شاہ لطیف کے کلام میں خواتین کو خاص مقام بخشا گیا۔ شاہ لطیف آج ہوتے تو شہید وانی کیلئے شعر بینظیر تخلیق کرتے۔
بلاول