نااہل شخص پارٹی صدر نہیں بن سکتا‘ عمران نے انتخابی اصلاحات قانون چیلنج کر دیا

07 نومبر 2017

اسلام آباد(آئی این پی) سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی اصلاحات قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قانون کے تحت نااہل شخص پارٹی صدر نہیں بن سکتا ۔آئین سے متصادم قانون سازی بنیادی حقوق کے منافی ہے، درخواست میں وفاق اور الیکشن کمشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔ پیرکو عمران خان نے انتخابی اصلاحات قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، عمران خان نے انتخابی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ، درخواست میں وفاق اور الیکشن کمشن کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قانون کے تحت نااہل شخص پارٹی صدر نہیں بن سکتا ، آئین سے متصادم قانون سازی بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ عدالت عظمیٰ اس قانون کوکالعدم قرار دے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...