ارباب عالمگیر، عاصمہ ارباب اور اسلم رئیسانی کیخلاف تحقیقات جلد مکمل کی جائیں گی زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔چیئرمین نیب

07 نومبر 2017

اسلام آباد(نا مہ نگار) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ارباب عالمگیر، عاصمہ ارباب اور اسلم رئیسانی کیخلاف تحقیقات جلد مکمل کی جائیں گی۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں چیئرمین(نیب) جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات ارباب عالمگیر خان اور سابق مشیر وزیر اعظم عاصمہ ارباب عالمگیر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے، گوادر میں زمینوں کی مبینہ طور پر ناجائز الاٹمنٹ اور بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر تحقیقات بہت جلد مکمل کی جائیں گی اور ان تحقیقات کو قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ میری اولین ترجیح ملک سے بد عنوانی کاخاتمہ ہے جس کے لئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔
چیئرمین نیب