عالم اسلام کوغیرمستحکم ،تنہا کرنے کی ابلیسی سازشوں کوناکام کرنے کیلئے عالمی استعمارسے جان چھڑانی ہو گی،موسوی

07 نومبر 2017

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم شیعہ علماءبورڈ کے سرپرستِ اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ عالم اسلام اوروطن عزیزپاکستان کوغیرمستحکم اورتنہا کرنے کی ابلیسی سازشوں کوناکام کرنے کیلئے تمام کلمہ گومسلمان عالمی استعمارواستکبارسے جان چھڑائیں،بارگاہ خداوندی میں تائب ہوں ، اسوہ امام علی رضاؑ کی پیروی عزت وحرمت سے ہمکنارہونے کیلئے بہترین نمونہ عمل اورمصباح نورہے ۔ یہ بات انہوں نے دسویں معصوم اورآٹھویں جانشین رسول حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا کے یوم شہادت کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہی جومنگل کودنیابھرکی طرح پورے پاکستان میں عقیدت واحترام سے منایاجارہاہے۔ اس موقع پر انہوں نے 18تا20 صفر عالمگیر ایام اربعین حسینی منانے کا اعلان بھی کیا۔