ڈراپ آﺅٹ طلبہ کو تعلیمی نیٹ میں لانے کےلئے انرولمنٹ ڈرائیو میں توسیع کامنصوبہ بنادیا، شاہد صدیقی

07 نومبر 2017

اسلام آباد(نا مہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ڈراپ آﺅٹ طلبہ کو تعلیمی نیٹ میں لانے کے لئے انرولمنٹ ڈرائیو میں توسیع کامنصوبہ بنادیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر ملک کے 44 اہم شہروں میں یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کو فعال کردیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کی دہلیز پر جاکر انہیں تعلیمی نیٹ میں لانے کی طرف راغب کریں۔