آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی سید ناصر شیرازی کے اغواہ کی مذمت
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے متحدہ وحدت المسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کے اغواہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اغواہ کی واردات غنڈہ گردی ہے، اس پر حکام کی خاموشی مجرمانہ اقدام ہے۔ حکمران اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دینے کی بجائے اقتدار بچانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اس طرز عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکام متحدہ وحدت المسلمین کے راہنما کے اغواہ کا فوری طور پر نوٹس لیں اور ان کی جلد بازیابی یقینی بنائیں۔