ہالی وڈ کے شب و روز
شاذیہ سعید
shazi1730@hotmail.com
جسٹن بیبر نے مداح کو جیل پہنچا دیا
جسٹن بیبر کی ایک مداح میرابیلی سٹیفانیا نے گلوکار کے گھر میں3بار داخل ہونے کی کوشش کی جس کی وجہ سے انہیں جیل کی سزا سنا دی گئی۔ 40 سالہ مداح پچھلے ایک ہفتہ میں 2 بار گلوکار کے گھر داخل ہونے کی کوشش کرچکی تھی جس کے ردعمل میں سکیورٹی گارڈز نے انہیں ڈھونڈ نکالا اور گھر سے باہر پھینک دیاپھر ایک شام تیسری باراسی خاتون نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جہاں انہیں آخر کار حراست میں لے لیا گیا۔تاہم بیورلی ہل میں10 سے 15دن پہلے ہونے والے حادثے کاالزام سچ ثابت ہونے پر مداح،سٹیفانیا کو8 دن کی سزا سنائی گئی۔جج کا کہنا تھاکہ وہ 8 دن میں سے صرف 4دن کی سزا کاٹیں گی۔جس کے بعد ان کا ایک سال تک امتحان لیا جائیں گا اور انہیں یہ بھی حکم دیا گیا کے وہ گلوکار بیبر سے 100گز دور رہیں گی۔
فلم ویلکم ٹو دی جنگل دسمبر میں ریلیز ہوگی
ایکشن ایڈونچر فلم ’’جمانجی ‘‘کا دوسرا حصہ ’’ ویلکم ٹو دی جنگل‘‘20 دسمبر کو سنیماؤں کی زینت بنائی جائے گی۔جمانجی ویلکم ٹو دی جنگل کی کہانی ہے چار طالب علموں کی جنہیں سکول کے تہہ خانے سے ملتا ہے پراسرار ویڈیو گیم جمانجی جوان کی عمر بڑھاکر پہنچا دیتا ہے انہیں جنگل میں۔اس طلسماتی کھیل سے باہر آنے کیلئے انہیں پھر سے انہی حالات سے گزرنا پڑتا ہے جو برسوں پہلے ایلن کے سامنے تھے۔ فلم کی نمایاں سٹار کاسٹ میں راک بھی شامل ہیں ۔
اطالوی پائلٹ چھا گئی
دنیا میں خواتین پائلٹ تو بہت ہونگی لیکن اطالوی خاتون پائلٹ لنڈی کیٹس جیسی شایدکوئی دوسری مثال نہ ہو ،وہ پائلٹ ہونے کیساتھ ساتھ غیر معمولی طور پر حسین و جمیل بھی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر آتے ہی وہ ایک سپر سٹار بن گئی ہیںاورانسٹاگرام پر دیکھتے ہی دیکھتے انکے پرستاروں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ ان کی ہر تصویر کو ہزاروں بار لائیک کیا جاتا ہے۔لنڈی کیٹس کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی پائلٹ بننے کا شوق تھا لیکن کبھی سوچا نہیں تھا کہ ایک دن یہ خواب پورا ہو جائیگا۔ وہ بوئنگ 717 طیارے پر فرسٹ آفیسر کے طور پر فرائض سرانجام دیتی ہیں۔ لنڈی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کام کا سب سے زیادہ خوبصورت پہلو یہ لگتا ہے کہ وہ دنیا کی سیر کرتی ہیں اور انہیں دلکش ترین مقامات دیکھنے کا موقع ملتا ہے ان کیمطابق جب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے فضائی سفر کی تصاویر پوسٹ کرنا شروع کیں تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ انہیں اس قدر مقبولیت حاصل ہوگی۔
ایڈلے سب سے کم عمر پیسے کمانے والی گلوکارہ قرار
برطانیہ میں 30سال سے کم عمر افراد کے پیسے کمانے کی دوڑ میں گلوکارہ اڈیلے ساڑھے 58 ارب روپے کما کر ایک بار پھر سر فہرست ہوگئی۔29سال کی گلوکارہ اڈیلے نے پیسے کمانے کی اس دوڑ میں اداکارڈینیئل ریڈ کلف، میوزک گروپ ون ڈائریکشن کے ارکان اور اداکارہ ایما واٹسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ برطانیہ میں 30سال سے کم عمر افراد کے پیسے کمانے کی دوڑ میں گلوکارہ اڈیلے ساڑھے 58 ارب روپے کما کر ایک بار پھر سر فہرست ہوگئی۔29سال کی گلوکارہ ایک بار پھر سر فہرست ہوگئی۔29سال کی گلوکارہ اڈیلے نے پیسے کمانے کی اس دوڑ میں اداکارڈینیئل ریڈ کلف، میوزک گروپ ون ڈائریکشن کے ارکان اور اداکارہ ایما واٹسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
روسی ماڈل دوران واک چل بسی
روس سے تعلق رکھنے والی جواں سال ماڈل ولادا ڈزیوباچین میں کیٹ واک کے دوران چل بسی۔ یہ افسوسناک واقعہ شنگھائی میں منعقد ہونے والے فیشن شو کے دوران پیش آیا جب روسی ماڈل ولادا ڈزیوبا اسٹیج پر کیٹ واک کر رہی تھیں کہ اچانک چکرا کر گر گئی۔خوبرو ماڈل کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دو دن تک کوما میں رہنے کے بعد آج جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ ان کی میت کو ضروری کارروائی کے بعد روس میں واقع ان کے آبائی گاؤں روانہ کردیا جائے گا۔دوران علاج ان میں کرونک میننجائٹس کی تشخیص کا انکشاف ہوا۔۔ماسکو نے ماڈل کی موت کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کی والدہ اوکسانا نے بتایا ہے کہ انکی بیٹی نے سٹیج پر جانے سے پہلے انہیں کال کر کے خرابی طبیعت سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے ولادا کو میڈیکل انشورنس نہ ملنے کا بھی انکشاف کیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ابتدائی شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور مذکورہ ایجنسی سے معاہدے کے متعلق پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ماڈل کے والدین کو قانونی چارہ جوئی کے لئے چین آنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔