یوکرائن زبان کی اردو” ڈکشنری“ کی تشکیل کا عمل جلد شروع ہوگا ،پر وفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال

07 نومبر 2017

اسلام آباد ( نامہ نگار)وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا ہے کہ یوکرائن کے ساتھ تعلیم ، تدریس ، تحقیق کے ساتھ ساتھ معاشی اور سیاحتی شعبے میں بھی دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی بھر پور گنجائش موجود ہے ۔ یہ بات انھوں نے پیر کے روز وفاقی اردو یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس میںپاکستان میں متعین یوکرائن کے سفیر وولودم یرلوموف سے ملاقات 

کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر یوکرائن کی کیووی نیشنل لینگوسٹک یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ایگن ریوٹربھی موجود تھے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال اور یوکرائن کے سفیر کے ردمیان ہونے والی اس ملاقات میں یوکرائن زبان سے اردو کی ڈکشنری کی تشکیل پراتفاق رائے کیا گیاجبکہ سائنس اور تحقیق کے شعبوں میں وفاقی اردو یونیورسٹی اور یوکرائن کی کیووی نیشنل لینگوسٹک یونیورسٹی کے درمیان مشترکہ پروگرام شروع کرنے پر بھی اتفاق رائے کیا گیا تاہم اس حوالے دونوں جامعات کے درمیان جلد ہی ایم آئی یو سائن کیا جائے گا تاہم یوکرائن زبان سے اردو” ڈکشنری“ کی تشکیل کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔