گورنر 3 روزہ نجی دورہ پر ملتان پہنچ گئے

07 نومبر 2017

ملتان (سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ گزشتہ روز 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کے ایک قریبی عزیز مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی عیادت کے لئے وہ ملتان آئے ہیں۔ یہ دورہ ان کا نجی نوعیت کا بتایا جا رہا ہے تاہم وہ اس دوران سرکٹ ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے وفود سے ملاقاتیں بھی کر سکتے ہیں۔