وفاقی دارالحکومت میں 500 بستروں کے3 ہسپتال تعمیر کرنے کےلئے پی سی ون بھجوا دیا گیا، سائرہ افضل

07 نومبر 2017

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز‘ کوآرڈیننس و ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 500 بستروں پر مشتمل 3 ہپستال تعمیر کرنے کے لئے وزارت منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات کو پی سی ون بھجوا دیا گیا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سراج محمد خان کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ اسلام آباد میں تین ہسپتالوں میں سے پہلے مرحلے میں دو ہسپتال جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک ہسپتال بنایا جائے گا۔ وزیراعظم پروگرام کے تحت ملک بھر میں 250 اور 500 بستروں کے 46 ہسپتال تعمیر کئے جائیں گے۔ سی ڈبلیو پی کی جانب سے 1317.752 ملین تخمینہ لگایا گیا ہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...