قائداعظم یونیورسٹی کے بھوک ہڑتالی طالب علم کی حالت بہتر نہ ہوسکی

07 نومبر 2017

اسلام آباد(نامہ نگار)قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبا کے بھوک ہڑتالی کیمپ میںطبعیت خراب ہونے پر پمز ہسپتال منتقل کیے گئے طالبعلم کی حالت تاحال بہتر نہ ہو سکی ۔قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں جھگڑا کرنے پر نکالے گئے طلبا کی بحالی کے لیے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ہفتہ کے روز ایک طالبعلم کی نوروز بلوچ کی طبیعت بگڑنے کی وجہ سے اسے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی طبیعت تاحال بہتر نہیں ہو سکی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسے ہرممکن طبی سہولت مہیا کی جارہی ہے ،ڈاکٹروںکے مطابق جب نوروز بلوچ کو پمز لایا گیا تھا تو وہ بے ہوشی کی حالت میں تھا ،اس کا طبی معائنہ بھی کیا جارہا ہے۔طلبا ءکا کہنا ہے کہ اگر مذکورہ طالبعلم کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ اور بے حس حکام ہوں گے جس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے حالات اس نہج تک پہنچے ہیں۔