کیپٹل ہسپتال میں ستمبر کے دوران 65881 مریضوں کا علاج کیا گیا

07 نومبر 2017

اسلام آباد(نا مہ نگار)میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کا کےپےٹل ہسپتال ملازمین و شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے شب و روز مصرف عمل ہے۔ کیپٹل ہسپتال مےں ماہِ ستمبر کے دوران 65881 مرےضوں کو علا ج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی۔ سی ڈی اے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی اپ گریڈیشن 

جدید تقاضوںسے ہم آہنگ کیا جارہا ہے تاکہ اسٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے ایک اجلاس کے دوران کیا ۔ جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے ہسپتال کے علاوہ سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے ہسپتال کی ماہ ِستمبرکے دوران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کے کےپےٹل ہسپتال مےں ستمبر کے مہینے کے دوران65,881 مرےضوں کو علا ج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی جس مےں سی ڈی اے ملازمےن کے علا وہ اسلام آباد کے مختلف شہری بھی شا مل ہےں۔انہیں مزید بتایا گیا کہ متذکرہ بالا دورانیہ میں31,615 آﺅٹ ڈور مرےضوں کا علا ج کیا گےا جبکہ 782ان ڈور مرےضوں کوبھی علاج معا لجے کی سہولےات فراہم کی گئےں۔ اسی طرح پےتھالوجی لیبارٹری مےں29,981تشخیصات ،223آپرےشنز،1,710جنرل رےڈےالوجی ،215امےج رےڈےالوجی،499مرےضوں کی فزےو تھراپی،597 ای سی جی ، اےکو،ای ٹی ٹی اور221مرےضوں کے ڈائلےسز بھی کئے گئے۔مزےد برآں کےپےٹل ہسپتال میںماہ ستمبر کے دوران30بچوں کی پےدائش ہوئی جبکہ08اموات کا انداراج ہوا۔