جی 13 میں ڈرگ سٹور سر بمہر، 22 فوڈ آوٹ لیٹس کو نوٹس جاری

07 نومبر 2017

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ڈرگ انسپکٹر اسلام آباد نے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر G-13/4 میں ایک ڈرگ آﺅٹ لیٹ چالان کرکے سیل کیا ہے اور ادویات کا ایک سٹاک تجزیہ کےلئے لیبارٹری بھجوا دیا ہے، ڈرگ آﺅٹ لیٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈرگ قوانین کی پابندی کریں۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام ناقص اور غیر معیاری اشیاءخوردونوش کے خلاف جاری مہم جاری ہے۔ آئی سی ٹی
کے ترجمان کے مطابق فوڈ ہیلتھ ٹیموں نے ناقص صفائی اور حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر22 فوڈ آﺅٹ لیٹس کو نوٹس جاری کئے ہیں اور 20 فوڈ آﺅٹ لیٹس کے خلاف چالان عدالت میں پیش کر دیئے اور غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئے۔ ٹیموں نے 52گندے برتن اور 19 لیٹر ناقص کیچ اپ ضبط کرکے کارروائی کی ہے۔ کھانے پینے کی اشیاءکے چار نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بجھوائے ہیں۔ ٹیموں نے 42 ناقص سینک پیکٹس اور ناقص سو ڈا واٹر کی 110 بوتلیں ضبط کر کے کاروائی کی ہے ۔ ٹیموں نے ان فوڈ آﺅٹ لیٹس کو وارننگ دی ہے کہ وہ صفائی کی صورت حال فوری طور پر بہتر کریں اور ورکرز کی باقاعدگی سے ویکسی نیشن کرائیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ٹیموں نے کل 131انسپکشن کی ہیں اور کھانے پینے کی اشیاءخوردونوش کے نمونہ جات تجزیہ کےلئے لیبارٹری بھجوائے۔ ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں بیکریوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ورکرز کی باقاعدگی سے ویکسینیشن کرائیں اور کچن میں صفائی کی صورت حال بہتر کریں ورنہ ہائی جینز و سینی ٹیشن رولز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔