حلقہ بندیوں کا بل منظور ہوئے بغیر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

07 نومبر 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلقہ بندیوں کا بل منظور نہیں ہوسکا۔ بل منظور کئے بغیر اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگیا۔ اجلاس میں صرف 36 ارکان موجود تھے، حکومتی بنچوں پر صرف 11 ارکان موجود تھے، ایک بھی وزیر شریک نہیں ہوا۔ رکن اسمبلی آفتاب شیرپائو نے کہا کہ تمام جماعتیں اتفاق کرلیں کہ انتخابات بروقت ہوں گے۔ کچھ وزراء نے بھی کہا کہ انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ اکرم درانی نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق خدشات دور کئے جائیں۔ انتخابات کا التواء ملک اور اسمبلی کیلئے خطرناک ہے۔ وفاقی وزیر برجیس طاہر نے کہا کہ موجودہ حلقہ بندیوں سے پنجاب کو نقصان ہوا۔ الیکشن کمشن نے کہا قانون سازی نہ ہوئی تو انتخابات ممکن نہیں۔