اسلامک فنانس کیپسٹی بلڈنگ ورکشاپ

07 نومبر 2017

اسلام آباد(نامہ نگار)کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سینٹر برائے اسلامک فنانس(CIF) نے مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ سی آئی آئی ٹی، اسلام آباد اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک کے ساتھ دوروزہ "اسلامک فنانس پر کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ" کا اہتمام کیا۔افتتاحی تقریب کی صدارت ڈاکٹر پروفیسر خالد رضا، ڈین فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے کی۔ معزز علماءکرام، معروف بینکرز اور تکافل کمپنیوں کے اہلکاروں نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ مفتی ارشاد احمد اعجاز، چیئرمین سپروائزری بورڈ، بینک اسلامی پاکستان تقریب کے مقرر تھے۔ انہوں نے اسلامک بینکنگ کے ہر پہلو پر سیر حاصل گفتگو کی اور حاضرین کے سوالات کے جواب دیئے۔اختتامی ریمارکس اور سرٹیفیکیٹس ڈاکٹرانیل سلیمان، ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسزنے ڈاکٹر فہیم اسلم، ایسوسی ایٹ ہیڈ کی معاونت میں تقسیم کئے۔ ڈاکٹر عبدالستار انچارجCIF نے تقریب میں شرکت کرنے پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔