گرم کپڑوں کی فروخت میں اضافہ

07 نومبر 2017

اسلام آباد (اے پی پی) سردی کا موسم شروع ہوتے ہی وفاقی دارالحکومت میں گرم کپڑوں کی فروخت کا بھی آغاز ہوگیا۔ نئے اور استعمال شدہ گرم کپڑوں کی طلب موسم کی صورتحال میں اچانک تبدیلی سے بڑھ گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی بڑی مارکیٹوں بشمول آبپارہ، کراچی کمپنی، ایف ٹین مرکز اور اسلام آباد کے دیگر حصوں میں استعمال شدہ گرم کپڑوں کی خریداری کے خواہش مند لوگوں کے لئے اسٹال لگا دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح سردیوں کے ملبوسات کے اسٹالز اور جوتوں کی فروخت کے مراکز اتوار، منگل اور جمعہ بازاروں میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔