حکومت قادیانیوں کی اسلام اور ملک دشمن سرگرمیوں کو روکے

07 نومبر 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) تحریک لبیک یارسول اﷲ کے امیر حضرت علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں لاہور داتا دربار سے شروع ہونیوالے کاروان ختم نبوت کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔ یہ کاروان قادیانیوں کی اسلام دشمن اور ملک دشمن سرگرمیوں کو روکنے کے لئے چلا ہے جس میں وطن عزیز کے عاشقان رسول بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ کاروان کو روکنے کی بجائے قادیانیوں کی اسلام اور ملک دشمن سرگرمیوں کو روکے تاکہ ملک میں امن و امان قائم ہو سکے اور نظام مصطفیٰ کے نفاذ میں ہونے والی رکاوٹیں ختم ہو سکیں۔ تحریک لبیک کے قائدین کو اہلیان راولپنڈی اسلام آباد خوش آمدید کہتے ہیں اور اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ قائدین عوام کی توقعات پر انشاءاﷲ تعالیٰ پورا اتریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی بزم فیضا رضا کے بانی مدرسہ اسلامیہ نقشبندیہ کے مہتمم قاری محمد حاکم دین نقشبندی نے کاروان ختم نبوت کے حوالے سے بزم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 17 نومبر 2017 ءکو سالانہ امام احمد رضا کانفرنس اسلام آباد کی جامع مسجد المجتبیٰ سیکٹر 7/4 G- میں منعقد ہو گی جس میں حضرت علامہ سید عصمت حسین شاہ گیلانی خصوصی خطاب کریں گے۔