ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ، بچوں کی بھرتی ترجیحات میں شامل ہے

07 نومبر 2017

اسلام آباد (نا مہ نگار) سینی ٹیشن سٹاف ایف ایٹ ،جی نائن کراچی کمپنی واٹرسپلائی ،ایف ٹین سٹی سیوریج اور کنونشن سنٹر ملازمین نے لیبر یونین (امان اللہ گروپ ) کو چھوڑ کر مزدور یونین(چوہدری محمد یٰسین گروپ) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔اس ضمن میں تقریب جناح کنونشن سنٹر میں منعقد ہوئی جس میں قائد ین سی ڈی اے مزدور یونین نے خطاب کیا ،کنونشن سنٹر کے ملازمین میں شامل منظور الہیٰ ،راجہ عزیز ،فرمان اللہ ،محبوب خان ،محمد حفیظ ،کوثر شہزاد،محمد اسلم ،جمیل احسان ،ذوالفقار احمد ،ذیشان کیانی ،نوید ،سیف الرحمان ،انوائرمنٹ سٹا ف کے محمد منظور ،وسیم اختر،سہیل حمید ،محمد فرخ ،نواز علی ،چوہدری سرفراز احمد ،یاسر محمود،ظفر ستی ،اختر محمود ،فرحان خان ،اکبر علی بلتی ، سلیم برکت اور انکے دیگر ساتھیوں نے مزدور یونین میں شمولیت کا اعلان کر دیاجبکہ جی نائن واٹر سپلائی کے عثمان فورمین ، امین اور انفورسمنٹ میں کام کرنے والی خان برادری نے بھی مزدور یونین کی حمایت کا اعلان کیا ،انتخابی اجلاسوں سے قائدین مزدور یونین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے اپنے ملازمین کے لیے عید الاﺅنس ،ڈیم الاﺅنس ،حافظ الاﺅنس ،پاسٹر الاﺅنس ،ہیٹ الاﺅنس ،خطرہ الاﺅنس ،خوشبو الاﺅنس ،کمپیوٹر الاﺅنس ،فائر بریگیڈ ملازمین کی ڈبل تنخواہ ،ملازمین کی اپ گریڈیشن ،انکے بچوں کی بھرتی ،ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کروانے ،20%سپیشل الاﺅنس بمعہ بقایا جات دلوائے،بیوہ فنڈ ،پلاٹوں کی الاٹمنٹ وحج پالیسی سمیت ایسے تاریخی کام کیے کہ آج دیگر اداروں میں کام کرنے والے ملازمین ہماری مثال دیتے ہیں ، آئندہ بھی اپنے منشور میں ملازمین کو ملنے والے الاﺅنسز میں 100%اضافے سمیت ترجیح بنیادوں پر حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور 30%کوٹے کے تحت ملازمین کے بچوں کو انکی تعلیمی قابلیت کے مطابق بھرتی کروانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔