نظریہ پاکستان ہی لسانیت اور فرقہ واریت سے نجات ، ایک قوم کی تشکیل کر سکتا ہے

07 نومبر 2017

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)جناح مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر آزاد بن حیدرنے کہاہے کہ آج نظریہ پاکستان ہی لسانیت اور فرقہ واریت سے نجات دلاسکتی ہے اور ایک قوم کی تشکیل دے سکتا ہے ، جب تک تعلیم یافتہ افراد سمبلیوں میں نہیں آتے پاکستان کی کشتی بھنورمیں پھنسی رہے گی،جناح مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر آزاد بن حیدر نے G-11 مرکزی دفتر کا افتتاح کیا ۔ان خیالات کا اظہارجناح مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر آزاد بن حیدر نے دفتر کے افتتاح کے ،موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جناح مسلم لیگ کے مرکزی رہنما کنوردلشاد ، پروفیسر ریاض احمد ، پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی 

صدیقی ، حشمت حبیب ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر افضل بابر ، کیریم صدیقی اور کنور علی خان کے علاوہ جناح مسلم لیگ کے مختلف شعبوں کے رہنے والے پارٹی کے اراکین بھی موجود تھے، اکرم ذکی سابق سیکرٹری ،وزارت خارجہ علالت کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے مگر انہوں نے جناح مسلم لیگ کی کامیابی کے لئے دعا فرمائی۔