انڈونیشیا کے شہر میں بالی پاکستان نائٹ کے نام سے خصوصی شو پاکستانی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے‘ ایڈ ایشیاء2017ءکیلئے پاکستانی وفد انڈونیشیا روانہ

07 نومبر 2017

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (PAA) کا ایک وفد جواد ہمایوں سینئر وائس چیئرمین کی قیادت میں انڈونیشیاءکے لئے روانہ ہوگیا۔یہ وفد انڈونیشیا کے شہر میں 8سے 10نومبر تک منعقد ہونے والی ADASiA 2017 میں شرکت کرے گا۔اس میں PAA کے علاوہ ایڈورٹائزرز‘ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا‘ مارکیٹنگ اور اکیڈمک کے 50افراد شامل ہیں۔ اس کانفرنس کا موضوع گلوبلائزیشن ہے۔ بالی میں ہونے والی اس کانفرنس کے آخری روز پاکستان نائٹ کے نام سے خصوصی شو کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں پاکستانی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور اپنے ملک کی ثقافت پیش کریں گے۔ اس کے ساتھ پاکستانی وفد لاہور میں ہونے والی اگلی ایڈ ایشیاء2019ءکے بارے میں ایک پریزنٹیشن بھی دے گا۔