نیشنل تھیٹر فیسٹول :اجوکا تھیٹر کا کھیل "کون ہے یہ گستاخ" پیش کیا گیا

07 نومبر 2017

اسلام آباد ( کلچرل رپورٹر)پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں جاری نیشنل تھیٹر فیسٹول میں گذشتہ روز کھیل "کون ہے یہ گستاخ" دکھایا گیا- "اجوکا تھیٹر" کے اس ڈرامے کو مد یحہ گوہر نے تحریر کیا ۔ جبکہ ہدایات شاہد ندیم نے دی تھیں۔ یہ ڈرامہ ، اردو ادب کے مایہ نازافسانہ نگار سعادت حسن منٹوکے بارے میں تھا جس کا مرکزی کردار منٹو خود ہے۔سعادت حسن منٹو کے ناقدین نے اس کے قد کو کم کرنے کے بہت جتن کیے، اس کے دشمنوں نے اس کو عدالتوں میں گھسیٹا، اور مرنے کے بعد بھی اس کی شاہکار کہانیوں کی اشاعت اور تدریس پر پابندی برقرار رکھی۔ یہ ڈرامہ ان ساری تکلیفوں کو ایک کہانی کی صورت میں پیش کرتا ہے۔ڈرامے میں منٹو کی کہانیوں کے کچھ حصے بھی شامل کیے گئے ہیں۔