ہواوے میٹ 10 سیریز پاکستان میں متعارف کرا دی گئی

07 نومبر 2017

لاہور ( پ ر) ہوا وے نے پاکستان میں اپنی ہوا وے میٹ 10 سیریز متعارف کرا دی ہے، اس طرح ملک میں ایک سپر فون کے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ نئے ہوا وے میٹ 10 لائٹ، ہوا وے میٹ 10 اور ہوا وے میٹ 10 پرو فوٹو گرافی اور سمارٹ فون کی جدت میں ایک گیم چینجر ہیں۔ نئے لائیکا ڈوئل کیمرہ ٹیکنالوجی سے لیس ہوا وے میٹ 10 سیریز نے اپنی اعلیٰ مصنوعات کی کارکردگی اور طویل عرصہ تک چلنے والی بیٹری کی میراث کو جاری رکھا ہے۔ ہوا وے میٹ 10 اور ہوا وے میٹ10 پرو AI ایپلی کیشن سسٹم کے ذریعے سمارٹ فون میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ ان دونوں سمارٹ فونز میں Kirin 970 [System-onChip (SOC)] پروسیسر موجود ہے جو کہ 8 کور والے سی پی یو، 12 کور والے جی پی یو اور AI کمپیوٹنگ کے لئے وقف شدہ نیورل پروسیسنگ یونٹ (این پی یو) پر مشتمل ہے۔ اس کی وجہ سے یہ سمارٹ فون منفرد AI ٹاسکس سرانجام دے سکتا ہے اور صارفین کو نہایت تیز، طاقت ور اور بے مثال سمارٹ فون کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔