وزیر ریلوے کی اسلام آباد، کراچی کے درمیان چلنے والی گرین لائن ٹرین کا کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی ہدایت

07 نومبر 2017

لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرین گرین لائن میں کوٹہ سسٹم ختم کردیا جائے معلوم ہوا ہے کہ گرین لائن ٹرین میںروانگی سے چوبیس گھنٹے پہلے تمام شہروں کے کوٹے ختم کر دئیے جائیں گے جومختلف شہروں میں سفر کے دوران سیٹوں کی یقینی فراہمی کے لیے مختص رکھے گئے تھے اور گرین لائن کے نان سٹاپ ٹرین ہونے کی وجہ سے مسافروں سے کسی بھی شہر کا ریزرو کوٹہ ختم ہونے پر مکمل روٹ کا کرایہ چارج کیا جاتا تھا مگر اب مسافروں کو صرف مطلوبہ شہر کا کراِیہ ادا کرنا پڑے گااورٹرین روانگی سے چوبیس گھنٹے پہلے کوٹہ ریلیکس ہونے سے مسافروں کو کرایوں میں بڑی بچت ہو گی اور انہیں مکمل روٹ کا کرایہ ادا نہیں کرنا پڑے ۔