اسلامی مائیکرو فنانس نیٹ ورک کی دوسری سالانہ کانفرنس

07 نومبر 2017

لاہور (پ ر) اسلامک مائیکرو فنانس نیٹ ورک کی دوسری سالانہ کانفرنس 4 نومبر 2017ء کو یونیورسٹی آف لاہور میں ہوئی کانفرنس میں اسلامک مائیکروفنانس کا دورہ کردار زیر غور آیا جو وہ غربت کے خاتمے خوراک کی فراہمی خواتین خواتین کو بااختیار بنانا ، آلودگی سے پاک توانائی ٹیکنالوجی اور پسماندہ طبقات کو وسائل کی فراہمی کو سرانجام دینے کیلئے دے رہا ہے مائیکرو فنانس سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے تمام مہمانوں کی خوش آمدید کیا اور انہیں اسلام مائیکروٹ فنانس کی کارگزاری کے متعلق آگاہ کیا۔ فرید صابر جنرل منیجر وزیراعظم کی بلاسود قرض حسن سکیم نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مائیکروفنانس پبلک سیکٹر کے ذریعے سے بھی پائیدار تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر عملدرآمد کا سبب بن رہا ہے۔