اوبر نے ڈرائیور حضرات کیلئے زبردست نئے فیچر متعارف کروا دیئے

07 نومبر 2017

لاہور( پ ر) اوبر، بین الاقوامی سمارٹ فون ایپ جس کے ذریعے رائیڈر بغیر کسی دشواری کے ڈرائیور سے رابطہ کر سکتے ہیں، دنیا بھر میں 600 سے زائد شہروں میں استعمال کی جا رہی ہے۔ ابر اپنی ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈرائیوروں کیلئے ایپ میں مسلسل جدت لا رہا ہے تاکہ ابر کا استعمال ان کیلئے بہتر سے بہتر ہوتا جائے۔ اوبر ڈرائیور حضرات کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایپ میں چند نئے فیچر متعارف کروا رہا ہے۔ ان فیچر میں ارائیول ڈیسٹینیشن (Arrival Destination) اور وقت، لانگ ٹرپ نوٹیفیکیشن (Long Trip Notification)، ڈرائیور شیئر ٹرپ (Driver Share Trip) اور پیڈ ویٹنگ ٹائم (Paid Waiting Time) شامل ہیں۔