ہائیکورٹ کا میونسپل کارپوریشن کے 15 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میونسپل کارپوریشن کے 15 ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا. عدالت نے ملازمین کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں پنجاب حکومت، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور مئیر لاہور کو فریق بنایا گیا درخواستگزاروں کے وکیل ایڈوکیٹ طاہر خان عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار 12 سال سے میونسپل کارپوریشن میں ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں۔ متعدد درخواستیں دینے کے باوجود مستقل نہیں کیا جا رہا.وکیل نے استدعا کی کہ مئیر اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو درخواست گزاروں مستقل کرنے کا حکم دے۔