باردانہ کی قیمت کا اضافی بوجھ عوام پر مت ڈالا جائے: فلور ملز مالکان
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چیئرمین لیاقت علی خان ، گروپ لیڈر عاصم رضا ، میاں ریاض ، افتخار احمد مٹو و سابق چیئرمین ریاض اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رواں برس بار دانہ کی قیمت کی مد میں اضافی بوجھ صارفین اور فلور ملز مالکان پر ڈال دیاہے جبکہ باقی دیگر صوبوں خیبر پی کے اور سندھ میں بار دانہ کی قیمت انکی حکومت برداشت کرتی ہے جبکہ پنجاب میں بھی پچھلے سال باردانہ کا بوجھ خود حکومت برداشت کر رہی تھی تاہم رواں سال پنجاب حکومت نے یہ بات بوجھ عوام اور فلور ملز مالکان پر ڈال دیا ہے ، یہ بات انہوںنے گزشتہ روز فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے دفتر میں ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔